نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) قومی یوم صحافت (نیشنل پریس ڈے ) پر صحافیوں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی گمراہ کن اطلاعات اور جھوٹی اطلاعات سے سے پیدا ہونے والے خطرات کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
منگل کو یہاں قومی یوم صحافت کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے اپنی طرف سے خبروں کی سچائی کی تصدیق کے لیے پریس انفارمیشن بیورو میں ایک
شعبہ قائم کیا ہے، جس نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی یوم صحافت ہندوستان کے شہریوں کے لیے اہم مسائل کو اٹھانے میں میڈیا اور پریس کے کردار پر غور کرنے کا دن ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ میڈیا ایک نگراں ہے اور یہ متحرک جمہوریت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں پر مرتکز مواصلات پر توجہ دی ہے۔ خواہ ٹی وی کی خبریں ہوں، ریڈیو ہوں، سوشل میڈیا ہو یا آن لائن ڈیجیٹل میڈیا، حکومت عام لوگوں کی عام زبان میں معلومات فراہم کر رہی ہے۔