احمد آباد/جام نگر، 10 دسمبر (یو این آئی) گجرات میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے دو اور نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ریاست میں اب تک اس قسم کے کل تین معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، حالانکہ تینوں کا تعلق ایک ہی
خاندان سے ہے اور یہ صرف جام نگر میں پائے گئے ہیں۔
ریاستی محکمہ صحت کے سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ افریقی براعظم میں زمبابوے سے 27 نومبر کو جام نگر واپس آنے والے 72 سالہ شخص میں 2 دسمبر کو اومیکرون ویریئنٹ کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔