حیدرآباد16نومبر(یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق رکن کونسل این رامچندر راو نے نلگنڈہ ضلع کے آئی کے پی سنٹر میں دھان کی خریدی کا معائنہ کرنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور بی جے پی کارکنوں پر ہوئے حملہ کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ
حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آرایس کو شکست ملنے کے بعد ٹی آر ایس لیڈران خاص طور پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو غیر دستوری انداز اختیار کرتے ہوئے کسانوں کو مشتعل کرنے اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
رامچندر راو نے کہا ہے پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔