نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے پریزائیڈنگ افسران سے کہا ہے کہ وہ ایوانوں کے وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کریں۔ انہوں نے بد عنوانی کے مقدمات میں سزا یافتہ عوامی نمائندوں کی عوامی مقبولیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی تنقید کا نشانہ
بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایگزیکٹو ، عدلیہ اور آئین کی توہین ہے۔
مسٹر مودی ویڈیو پیغام کے ذریعے آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسر ز کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پریزائیڈنگ افسران پر زور دیا کہ وہ ان قوانین کا مطالعہ کریں اور حکومتوں کو ان قوانین کو ختم کرنے کے بارے میں حساس بنائیں جو وقت کے ساتھ بے کار ہو چکے ہیں۔