: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 19جولائی(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ(رکن پارلیمان) نے جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر بادل پھٹنے ،سیلابی ریلوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں ہوئے مالی اور جانی نقصان پر نہایت رنج و الم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زور دیا کہ ان لوگوں کی
امدادکاری اور بازآبارکاری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے موسم کی قہرسامانیوں سے کٹھوعہ میں 8افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست صدمے کا اظہار کیااور حکومت سے زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کے علاوہ مہلوکین کے لواحقین میں بھر پور ایکس گریشیا ریلیف فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔