حیدر آباد 6 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ بھر میں جامع خاندانی سروے کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ سروے کے دوران شمار کنندے گھر گھر جا کر ہر خاندان سے 75 سوالات کے ذریعہ تفصیلات طلب کر رہے ہیں۔
ریاستی حکومت نے ریاست میں سماجی، معاشی، تعلیمی، روز گار ، سیاسی اور
ذات کا سروے (جامع گھر گھر خاندانی سروے) کروانے کے اقدامات کئے ہیں، جس میں کہا گیا کہ ایس سی، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی طبقات کی ترقی کے لیے ضروری سماجی، اقتصادی، تعلیمی، روز گار اور سیاسی مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام طبقات کی جامع ترقی کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا۔