نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اڈانی گروپ پر دنیا کے کئی ممالک میں دھو کہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کا دفاع کرنے کے بجائے انہیں گرفتار کر کے پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر جامع بحث کرانی چاہئے۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور
اس پر قاعدہ 267 کے تحت پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔ ایوان مودی کی تعریف کے لیے نہیں ہے۔ لاکھوں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری اور رشوت دینے والے اڈانی کو گرفتار کر کے ایوان میں ان پر عائد الزامات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہونی چاہئے۔ سیبی جیسے اداروں کو ان الزامات کی غیر جانبداری سے تحقیقات کرنی چاہئے اور مسٹر مودی، ان کی حکومت کے وزراء، بی جے پی اور اس کے ایم پی اڈانی کا دفاع کرنا بند کر دیں۔