the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنارس ، 16 مئی (یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے سگرا علاقہ میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک زیر تعمیر فلائی اوور حادثہ میں بچاؤ اور راحت کا کام مکمل ہو چکا ہے 
این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی آلوک کمار سنگھ نے آج بتایا کہ بچاؤ کا کام پورا ہو چکا ہے ۔ بیم کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا چکا ہے ۔ ملبے میں دبی گاڑیوں کو دوپہر تک ہٹایا جائے گا ۔ بھیڑ بھاڑ والے اس علاقے میں زیر تعمیر پل کے دونوں طرف دیوار کھڑی کی جائے گی ۔ تعمیراتی کام فی الحال معطل رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 16 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ آٹھ افراد سنگین طور پر زخمی ہیں ۔ ریلیف ٹیم نے ملبے سے تین افراد کو محفوظ طور پر باہر نکالا ہے ۔ 
سرکاری طور پرمرنے والوں کی تعداد پر کشمکش بنا ہوا ہے ۔ چیف سکریٹری (اطلاع ) اونیش اوستھی نے کل رات 18 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی تھی



جبکہ این ڈی آر ایف کے ڈیٓ ٓائی جی نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 16 بتائی ہے ۔ 
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی دو لوگوں کی دیر رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جس سے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے ۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو بی ایچ یو ٹراما سینٹر سمیت دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے ۔ حکومت اتر پردیش نے مرنے والے کے گھر والوں کو 5۔5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2۔2 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آدھی رات کے وقت جائے حادثہ کا دورہ کیا اور افسروں سے حادثے کی وجوہات دریافت کی ۔ انہوں نے اسپتالوں مین داخل زخمیوں کی خیر وخبر لی اور متاثرین کے گھر والوں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دالا یا ۔ 
یو این آئی ۔ ع ن 
(جاری )

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.