نئی دہلی، 22ستمبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ گئو رکھشا کے نام پر ہونیوالے تشدد کے شکار لوگوں کو معاوضہ دے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کانگریس لیڈر تحسین پوناوالا اور
دیگرعرضی گزاروں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران اپنے چھ ستمبر کے حکم پر عمل درآمد کے لئے سبھی ریاستوں سے صورتحال کی رپورٹ مانگی ہے۔
سماعت کے دوران آج گجرات، راجستھان، جھارکھنڈ، کرناٹک اور اترپردیش نے عدالت عظمی میں اپنی رپورٹ داخل کردی ہے۔