حیدرآباد22نومبر(یواین آئی)وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدروائی ایس شرمیلا نے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں کی موت پر ان کسانوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دو دن پہلے کئے گئے اعلان پر برہمی کااظہار کیا۔
انہوں نے اس
خصوص میں کئے گئے طنزیہ ٹوئیٹ میں پوچھا کہ دوسری ریاستوں کے کسانوں کو معاوضہ دیاجائے گا؟انہوں نے سوال کیا کہ ہماری ریاست میں کورونا سے مرنے والے کسانوں کو کیا؟خودکشی کرنے والے بے روزگاروں،خودکشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں کو کتنی رقم دی گئی؟انہوں نے سوال کیا کہ کیا تلنگانہ عوام کی زندگی بے کار ہے؟