the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے 07 اراکین پارلیمنٹ کو پورے سیشن کے لیےمعطل کیےجانے کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں تین سے پانچ مارچ کے درمیان ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے لیےکل جماعتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر کریٹ سولنکی نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور مسٹر برلا خود اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ یہ کمیٹی ایوان میں تین سے پانچ مارچ کے درمیان ہونے والے واقعات کی تحقیقات کرے گی۔
کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں لوک سبھا اسپیکر سے کانگریس کے ساتوں اراکین کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سمجھا جاتا



ہے کہ کمیٹی کےتحقیقات کی بنیاد پر اراکین کی معطلی واپس لینے کے بارے میں غوروخوض کیاجا سکتا ہے اگرچہ ڈاکٹر سولنکی نے ایوان میں صرف اتنا کہا کہ کمیٹی تین سے پانچ مارچ کے درمیان کی کارروائی کے دوران ہونےو الے واقعات کی تحقیقات کرے گی ۔
غور طلب ہے کہ کانگریس اور دیگر اہم اپوزیشن جماعتوں کے رکن بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے ہی دہلی فسادات 2020 کے سلسلے میں ایوان زیریں میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 11 مارچ کو اس مسئلے پر بحث کروائے گی جس کے تعلق سے ایوان میں ہنگامہ ہوتا رہا اور گذشتہ پانچ دن میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔ لوک سبھا کی کارروائی آج ملتوی ہو گئی ہے اور اب ایوان کی کارروائی 11 مارچ سے شروع ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.