the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی‘ 28ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت مسلح افواج کی ضرورتوں کے تئیں کافی بیدار اور چوکنا رہنے علاوہ ملک کی دفاعی تیاریوں میں وقت کی ضرورتوں کے مطابق تبدیلی کرنے کے سلسلے میں عہد بند ہے۔
مسٹر سنگھ نے یہاں ملک میں ہی تیار آبدو ز آئی این ایس کھنڈیری کو بحریہ میں شامل ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام میں یہ بات کہی۔
وزیر دفاع نے کہا”حکومت مسلح افواج کی جدید کاری پر خصوصی توجہ دینے اورمالی امداد فراہم کرنیکے تئیں عہد بند ہے۔ وقت وقت پر جدید ہتھیاروں‘ سینسر اور بہترین دفاعی آلات کی خریداری کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ حکومت نے مسلح افواج کو قوم کے مفاد کے نقطہ نظر سے فیصلے لینے کے لئے زیادہ آزادی اور تائید فراہم کی



ہے۔“
مسٹر سنگھ نے بحرہند خطہ میں ہندوستانی بحریہ کی خود اعتمادی کی تعریف کرتے ہوئے کہا”آپ ایک معتبر بحریہ نہیں خرید سکتے۔ ایک قابل اعتماد بحریہ کی تعمیر معتبر حکومت کی طرف سے کی جاتی ہے۔ بحرہند علاقے میں جسے خود اعتمادی ہندوستانی بحریہ کے پاس ہے ویسا کسی دیگر بحریہ کے پاس نہیں ہے۔“
وزیر دفاع نے مستقل کے دفاعی چیلنجز کے سلسلے میں نہ صرف سیکورٹی فورسیز کو بلکہ ملک کے ہر شہری کو چوکنا رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے اندر اور باہر سے آنے والے عناصر کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا۔
وزیر دفاع نے ملک کی ترقی میں سمندروں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سمندر مواقع کا باب داخلہ ہیں۔ لیکن اگر بحریہ چوکنا نہیں رہے تو اس سے ملک کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.