حیدرآباد، 8 اپریل (ذرائع) تلنگانہ کے چیف جسٹس ستیش چندر شرما نے عابڈز پر ٹرایفک پولیس ہوم گارڈ اشرف علی کو انکی نیک نیتی سے کام کو انجام دینے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا-
جمعہ کے روز چیف جسٹس روزآنہ کی عابڈز روڈ سے گذرتے ہوئے اپنی کار روکی اور کار سے اتر کر بابو
جگجیون رام مجسمہ کے پاس ڈیوٹی انجام دے رہے اشرف علی کو گلدستہ دیا-
چیف جسٹس ہائی کورٹ جاتے ہوئے علی کو باقاعدگی سے دیکھ رہے تھے اور ان کی کارکردگی اور فرض کے تئیں عزم کے جذبے کو سراہا۔
جمعہ کی صبح ہائی کورٹ جاتے ہوئے چیف جسٹس نے اپنی گاڑی روکی، اور ہوم گارڈ کو گلدستے سے نوازا۔