: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حال ہی میں عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک تجزیہ سامنے آیا ہے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی بات کہی گئی ہے اورالیکشن کمیشن کو اس پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے ہفتہ کو پارٹی
ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کے نتائج کے بارے میں کسی بھی قسم کے شکوک کو مسترد کرتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ووٹنگ مشینوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے، لیکن حالیہ تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی اور آخری انتخابی نتائج میں فرق ملا ہے جو ای وی ایم پر سوال کھڑے کرتا ہے۔