: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) کانگریس نے آئین پر سوال اٹھانے والی الیکشن کمیشن کی ہدایات کو ہندوستان کی شناخت اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کے لیے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کمیشن جیسا آئینی ادارہ کسی خاص پارٹی کے لیے جانبدارانہ کام کرتا ہے تو اس کا یہ قدم جمہوریت کے لیے سنگین
صورتحال پیدا کرتا ہے کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین پر سوال اٹھانے والی باتیں کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے، اس لیے کمیشن نہ تو اس پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی یہ طے کر سکتا ہے کس کو کیا بولنا ہے۔