حیدرآباد، 20 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے صدر رام ناتھ کووند سے ان کے دسمبر کے دورے کے دوران سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی یاد میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر راو نے جمعہ کو
صدر کو ایک خط لکھ کر کہا کہ جب وہ دسمبر میں حیدرآباد آئیں گے تو اسی دوران وہ سابق وزیر اعظم کے احترام میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرسکتے ہیں۔
مسٹر راو نے اس خط کی ایک کاپی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد کو ارسال کی ہے۔