نئی دہلی/26جنوری(ایجنسی) صدر رام ناتھ کووند آج اس وقت جذباتی ہوگئے جب انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے شہید گروڑ کمانڈو جیوتی پرکاش نرالا کو پس از مرگ اشوک چکر انعام شہید کی اہلیہ کو دیا۔ جب اناونسر نے شہید نرالا کی والدہ اور اہلیہ کو اسٹیج پرمدعو کرنے کے دوران کمانڈو نرالا کے جرات مندی کے کارناموں کا ذکر شروع کیا تو اسی دوران صدر جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ شہید کی والدہ اور بیوی کو اعزاز دینے کے بعدجب مسٹر کووند اپنی کرسی پر بیٹھے تو ان کے آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔
jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
گروڑ کمانڈو نرالا تین ماہ پہلے خصوصی ڈیوٹی پر کشمیر میں حاجن میں تعینات تھے اسی دوران وہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ اس آپریشن کے دوران مسعود اظہر کا بھتیجہ طلحہ رشید بھی مارا گیاتھا۔ نرالا بہار کے روہتا ضلع کے رہنے والے تھے ۔ وہ 2005میں فوج میں شامل ہوئے تھے اور 2017میں اسپیشل ڈیوٹی پر کشمیر میں تعینات کئے گئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی فضائیہ کے کسی گروڑ کمانڈو کو اشوک چکر دیا گیا ہے۔