حیدرآباد16جون(یواین آئی)حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں واقع ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ(سی جی پی)20جون کو ہوگی۔
ہندوستانی فضائیہ کی
مختلف شاخوں میں پری کمیشننگ ٹریننگ کی تکمیل کرنے پر یہ پریڈ منعقد کی جائے گی۔
چیف آف ایراسٹاف ایر چیف مارشل آر کے ایس بھدورئیا،اس پریڈ کا معائنہ کریں گے۔