: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 16 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردیوں کا زور جاری ہے جس نے لوگوں کو چلہ کلاں جیسے ماحول و مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم ابر آلود رہنے کے دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 17 سے 24 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں گرچہ 24 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران سردیوں میں اضافہ متوقع ہے۔اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں
کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درجہ ہوا ہے تاہم تمام جگہوں پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ
انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3. 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ ہوا ہے۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1. 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔