the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 23 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کے دس کروڑ سے زیادہ ٹسٹ ہونے پر کہا کہ جانچ کی رفتار میں آئی غیر معمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو اور مضبوطی دے رہی ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کہ ’’ملک میں کورونا کے دس کروڑ سے زیادہ ٹسٹ ہوچکے ہیں۔ کووڈ کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں جانچ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کورونا جانچ کی رفتار میں آئی غیرمعمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو اور



مضبوطی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ہندوستان دوسرے مقام پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ پر زور دیا جارہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے انفیکشن کا پتہ لگانے کی مہم میں 22 اکتوبر کو مسلسل دوسرے دن چودہ لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی ہے اور مجموعی طور سے جانچ کا اعدادوشمار دس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ایک دن میں تیسری مرتبہ چودہ لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.