اقوام متحدہ، 17 مئی (یواین آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ 75 ویں اجلاس کی صدارت کرنے والے وولكن بوذكر کا خیال ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کی موجودہ مشکل صورتحال نے اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کے کردار كو کافی اہم بنا دیا
ہے۔
مسٹر بوذكر نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بحث کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تاریخی 75 ویں اجلاس کے دوران صدر کے طور پر اپنی ترجیحات کا بھی ذکر کیا۔