حیدرآباد15جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے اضلاع گنٹور‘ کرشنا‘ مشرقی و مغربی گوداوری کے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سنکرانتی کے موقع پر مرغوں کی لڑائی یا مرغ بازی کے روایتی کھیل پر نظر رکھنے کے لئے وسیع
انتظامات کئے گئے ہیں۔
کروڑہا روپئے کا سٹہ ان روایتی مرغوں کی لڑائی پر لگایاجاتا ہے۔
سنکرانتی کے موقع پر شرطیں لگا کر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع میں کئی صدیوں سے جاری ہے۔