نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور سری لنکا کے کوسٹ گارڈ نے بین الاقوامی سمندری جرائم سے نمٹنے اور علاقائی تعاون کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں ممالک کی کوسٹ گارڈ فورسز کے درمیان پیر کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 7 ویں
سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر بین الا قوامی سمندری جرائم سے نمٹنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ یہ سالانہ میٹنگ اس سال مئی میں دونوں میری ٹائم ایجنسیوں کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) کے مطابق منعقد کی گئی۔