نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے ساتھ ساتھ سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے آسمان چھوتی مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام
تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج مہاویر جینتی اور بیہو جیسے تہواروں پر بھی حکومت سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 22 دنوں میں سی این جی کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے جبکہ پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کی قیمت میں 11 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔