حیدرآباد22اگست(ایجنسی)اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی عوامی مسائل کو جاننے کے لئے 2ستمبر سے رچہ بنڈہ پروگرام کی شروعات کریں گے۔
یہ پروگرام دراصل ان کے والد و متحدہ اے پی کے سابق
وزیراعلی آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے ذہن کی اختراع ہے جنہوں نے ضلع چتور میں اس پروگرام کی شروعات کی تھی۔
وہ عوامی مسائل کی سماعت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔