حیدرآباد، 2 جنوری (ذرائع) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نیتی آیوگ سے اپیل کی کہ وہ 16ویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ ریاستی مختصات میں اضافہ کریں، صحت اور تعلیم کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے فنڈز فراہم کریں اور 1800
کروڑ روپے کے پسماندہ اضلاع کے ترقیاتی گرانٹس سے بھی زیر التواء فنڈز جاری کریں۔
وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارک مالو نے منگل کو یہاں سیکرٹریٹ میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ایس کے بیری، ممبر وی کے سرسوت اور دیگر کے ساتھ میٹنگ کی۔