حیدرآباد، 30 ڈسمبر(ذرائع) تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے پیر 30 دسمبر کو حیدرآباد میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا مجسمہ لگانے کی تجویز پیش کی۔
اسپیکر جی پرساد کمار کی جانب سے صبح 10 بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے فوراً بعد، ریونت ریڈی نے منموہن سنگھ کی موت پر
تعزیت کرنے اور 2014 میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں مرحوم رہنما کے ادا کردہ کردار کے لیے اظہار تشکر کی تحریک پیش کی۔
یہ مجسمہ ہندوستانی معیشت کی اصلاح میں سنگھ کے تعاون کے اعتراف میں نصب کرنے کی تجویز ہے۔ایوان نے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں مرکز سے منموہن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازنے کی درخواست کی گئی۔