حیدرآباد،19 اپریل(ذرائع) تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کوویڈ ۔19 کے لئے ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے- انہیں چند ہلکے علامات ہیں جسکے بعد انکا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا
گیا-
ایک بیان میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ چیف منسٹر کو آئسولیٹ کا مشہور دیا گیا، وہ اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں- ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔