حیدرآباد،7 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکر راؤ (کے سی آر) نے 27 دسمبر سے 7 جنوری کے دوران رعیتو بندھو منصوبہ کی رقم فائدہ اٹھانے والوں میں باٹنے کا فیصلہ لیا ہے- انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر کسان کو اس منصوبہ کا فائدہ
پہچنا چاہیئے، انہوں نے افسران کو یہ رقم سیدھے کسانوں کے کھاتے میں جمع کرنے کا حکم دیا-
ساتھ ہی سی ایم نے فینانس ڈپارٹمنٹ کو 7300 کرور روپے جاری کرنے کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ سبھی کسانوں کو 10 دن کے اندر انکے کھاتے میں امدادی رقم جمع ہوجانی چاہیئے-