حیدرآباد،3 اکتوبر (ذرائع) ریاست بھر میں منعقد ہونے والے بتکما تہوار کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سالانہ
تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ’سدھولا بتکما‘ کے موقع پر بھی لوگوں کو مبارکباد پیش کی، جو پیر کو ہونے والے بتکما تہوار کا آخری دن ہے۔