حیدرآباد، 14 اکتوبر (اعتماد) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ سے بتکما تہوار کے آغاز کے موقع پر تلنگانہ کے عوام بالخصوص خواتین کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ بتکما تہوار جو پھولوں کو دیوی کے
طور پر پوجا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، تلنگانہ کی منفرد ثقافتی شناخت کی علامت بن کر ابھرا ہے۔
بتکما تہوار کو ریاستی تہوار کے طور پر مناتے ہوئے چیف منسٹر نے تلنگانہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حکومت کے عزم پر زور دیا۔