حیدرآباد،22جون(اعتماد) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز سوریاپیٹ میں واقع شہید کرنل سنتوش بابو کے رہائش گاہ پہنچے اور انکے افرادا خاندان سے ملاقات کی-
سنتوش بابو کے خاندان
کو پانچ کروڑ روپے معاوضہ ، سنتوش بابو کی بیوی سنتوشی کو گروپ ون نوکری کا آرڈر اور حیدرآباد میں مکان کے لیے زمین سے متعلق دستاویز حوالے کیے-
وزیراعلی کے سوریا پیٹ کے دورے کی وجہ سے پولیس کے سخت بندوبست کیے گئے-