حیدرآباد، 21 ڈسمبر (ذرائع) بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چہارشنبہ کے روز کرسچن برادری کے نمائندوں کے ساتھ جلد ہی قومی سطح کا اجلاس طلب کرنے کا تیقن دیا تاکہ کمیونٹی سے متعلق مختلف مسائل پر
تبادلہ خیال اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔
وہ یہاں لال بہادر اسٹیڈیم میں ریاستی حکومت کی طرف سے منعقد کرسمس کی تقریبات میں حصہ لے رہے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ یسوع مسیح نے انسانیت کو امن کا پیغام دیا۔