نئی دہلی،2 جون(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کورونا کی وبا کے پیش نظر ریاستوں کی سرحدوں کو بند کرنے کی کوششوں کو نامناسب بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے
منگل کو ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہ اکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے ریاستوں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کی ضرورت ہے،س کےلئے سرحدیں بند نہیں کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔