نئی دہلی ، 21 مئی (یواین آئی) کووڈ میں مریض کے لئے جلد از جلد طبی امداد حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور تیز تر مدد مریض کے آس پاس سے ہی مل سکتی ہے۔
اس مشکل وقت میں اپنے ملک والوں کی مدد کے لئے روپوسو ایپ کے بانی مینک
بھنگاڑیا نے کلوز ایپ کے نام سے ایک نئی ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے ملک کے کسی بھی کونے میں رہنے والا ہر شخص جان سکتا ہے کہ ان کے علاقے میں کچھ ہی کلومیٹر کے اندر کیا کیا دستیاب ہے۔
کس کو کیا ضرورت ہے اور کون کیسے مدد کرسکتا ہے۔