the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 19 نومبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ عالمی ٹوائلٹ ڈے پر ہندوستان سبھی کے لیے بیت الخلاء کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے۔
عالمی یوم بیت الخلاء پر اپنے ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے آج کہا،’’عالمی یوم بیت الخلاء پر ہندوستان سب کے لیے بیت الخلاء دستیاب کرانے کے عزم پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔ گزشتہ چندبرسوں میں کروڑوں ہندوستانیوں کو سوچھ شوچالیہ کی سہولت فراہم کرائی گئی جو غیرمعمولی حصولیابی ہے۔ اس کاصحت کے شعبے میں زبردست



فائدہ ہوا ساتھ ہی خصوصی طورپرناری شکتی(خاتون کی طاقت) کو عزت ملی ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا،’’سب کے گھروں میں بیت الخلاء کی سہولت کے لیے ہندوستان نے دہائیوں تک انتظارکیا ہے۔ اس عالمی یوم بیت الخلاء پرقوم سب کو بیت الخلاء کی سہولت دستیاب کرانے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کی کوششوں کے لیے ان کا شکریہ اداکررہی ہے۔ اس بڑی کامیابی میں ایک ایسی حساس حکومت کی شبیہہ نظرآتی ہے جو اتنے سالوں تک نظرانداز کیے جاتے رہے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پرعزم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.