حیدرآباد، 25/ جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں حکمران جماعت ٹی آرایس اور بی جے پی کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔
ضلع کے جگت گیرگٹہ میں بی جے پی
کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ کارپوریٹرجگن کے حامیوں نے کل شب حالت نشہ میں مبینہ طورپر ان پر حملہ کردیا۔
اس واقعہ میں زخمی بی جے پی کارکنوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔