the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) گزشتہ کافی طویل عرصے سے مشرقی لداخ خطے میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے درمیان بدھ کے روز ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان سکم میں پھر سے جھڑپ ہوئی، تاہم، فوج کا کہنا ہے کہ یہ معمولی جھڑپ تھی اور مقامی کمانڈروں کی سطح پر مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے دونوں ملکوں کے فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپوں سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے فوج نے آج کہا کہ شمالی سکم کے نکولہ میں بدھ کے روز دونوں طرف کے فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی۔ دونوں اطراف کے مقامی کمانڈروں نے معاملے کو طے شدہ بندوبست کے تحت حل کرلیا ہے۔
فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپیں گزشتہ دس ماہ سے طویل تعطل کو ختم کرنے کے



لئے کور کمانڈر کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے پہلے ہوئی ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں اور صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوجیوں نے پھر سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فوجیوں نے ناکام بنا دیا اور چینی فوجیوں کو کرارا جواب دیا۔
اتوار کے روز دونوں طرف کے کمانڈروں نے 16 گھنٹے سے زیادہ بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق کمانڈروں کی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے لیکن فوج کو پیچھے ہٹانے کے بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.