نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحوں کی اچانک واپسی کے درمیان سری نگر سے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کے کرایوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ہوائی اڈے پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سری نگر سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور عام سطح پر مناسب لینے کے ساتھ ساتھ سری نگر سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔
شہری ہوا بازی
کی وزارت کے مطابق مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے خود پہل کی ہے اور ذاتی طور پر وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تال میل بر قرار رکھتے ہوئے صورتحال پر وہ مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فوری امدادی میں سے دو اقدامات کے طور پر سری نگر سے چار خصوصی پروازوں کا انتظام کا انتظام کیا گیا ہے ، جن میں. دہلی اور دو ممبئی کے لیے ہے۔ اس کے ساتھ ہی اضافی پروازوں کو بعد میں نکالنے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔