the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو سول انتظامیہ کے فوائد کو ضرورت مندوں تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمولیت، مستعدی ، شفافیت اور دیانت داری اچھی حکمرانی کے ضروری عناصر ہیں۔
نائب صدر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے 68ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈاکٹر راجندر پرساد سالانہ بین الاقوامی لیکچر میں اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کے فوائد ضرورت مند طبقات کی دہلیز تک پہنچیں، اس بات کو یقینی بنانا سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے۔ انہوں



نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو تقسیم کے نظام کی خامیوں کو دور کرنا اور ضرورت مند اور غریب لوگوں سے رابطے میں رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فلاحی ترقیاتی پروگرام کی افادیت کا واحد پیمانہ یہ ہو سکتا ہے کہ ہدف سے مستفید ہونے والوں کو فوائد حاصل ہوں اور پروگرام کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی فلاح و بہبود کی انتظامیہ کی بنیاد ایک ہنر منداور موثر نظام تقسیم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع، مستعد، شفاف اور دیانت دار نظام سول انتظامیہ کی ضروری شرط ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.