حیدرآباد،30 ڈسمبر(ذرائع) حیدرآباد میں 31 دسمبر بروز منگل رات 10 بجے سے یکم جنوری 2025 بروز چہارشنبہ کی صبح 2 بجے تک پی وی این آر ایکسپریس وے کے علاوہ شہر کے تمام فلائی اوورس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا۔
آر جی آئی ہوائی اڈے، شمش آباد جانے والے مسافروں کو پی وی
این آر ایکسپریس وے پر جانے کی اجازت تب ہی دی جائے گی جب وہ درست فلائٹ ٹکٹ پیش کریں۔ اسی طرح حسین ساگر کے آس پاس کی گاڑیوں پر کچھ ٹریفک پابندیاں لاگو ہوں گی۔
منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی رات کو این ٹی آر مارگ، پی وی این آر مارگ اور اپر ٹینک بند پر گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔