خصوصی طیارہ سے 13 دسمبر ( یواین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے ملک کی سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترمیمی شہریت قانون کو لیکر منفی سیاست کو چھوڑ کر قومی مفاد کو مقدم رکھیں اور بھرم کو دور کرنے میں مدد کر یں مسٹر گڈکری جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیر کیلئے جاتے وقت نامہ نگاروں سے کہاکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو شہریت نہیں دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ” میری
سبھی سیاسی جماعتوں سے مو ¿دبانہ درخواست ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں سیاست نہ کریں اور اس موضوع کو قومی مفاد کی نظر سے دیکھیں۔
انہوں نے کہاکہ ” ہم سبھی مذاہب کے ساتھ ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملک کے آئین میں سبھی شہری چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان ، عیسائی ، جین یا سکھ انہیں برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔ اس میں کوئی سیاست نہیںہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو شہریت ترمیمی بل کو لیکر بھرم کو درو کرنے میں مدد دینی چاہئے ۔