حیدرآباد 28دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ مذہب کے خطوط پر ملک کو تقسیم کرنے کے بی جے پی کے نفرت انگیز منصوبہ کے خلاف جدوجہد کے لئے
متحد ہوجائیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس،بی جے پی کی دھن پر رقص کررہی ہے۔
انہوں نے ”بی جے پی سے دیش بچاو،ٹی آرایس سے تلنگانہ بچاو“کا نعرہ دیا۔