نئی دہلی،26نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے آج زور دےکر کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں ہی شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے اور نئے ہندوستان کی تعمیر کےلئے شہریوں کی ہر سرگرمی میں ان کے فرائض کی ادائیگی پر پورا زور ہونا چاہئے ملک کے آئین کے 70سال پورے ہونے کے موقع پر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتےہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ ہی آئین کی طاقت ہیں اور اس کی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد بھی ہیں۔ہندوستانی آئین کو عالمی
جمہوریت کی بہترین کامیابی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کو نہ صرف حقوق کے تئیں بیدار رکھتا ہے بلکہ ان کے فرائض کے تئیں محتاط بھی بناتا ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سبھی شہری عزم کریں کہ فرائض کی ادائیگی کے جذبے کے ساتھ ہم مل کر ملک کی تعمیر نو میں تعاون کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہری کی کوشش ہونی چاہئے کہ ان کے ہر پروگرام اور ہر بات چیت میں فرائض پر ہی توجہ مرکوز رہے۔ملک پر فخر کرنے والے شہری ہونے کے ناطےہمیں سوچنا چاہئے کہ ہمارے کاموں سے ملک کو اور مضبوط کیسے بنایا جاسکتا ہے۔