حیدرآباد، 17/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ریاستی بی جے پی کی عرضیوں کی تحریک پر غیرروایتی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
تارک راماراو جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر بھی ہیں نے زعفرانی
جماعت کے اس قدم کا استقبال کرتے ہوئے اس خصوص میں طنزیہ ٹوئیٹ کیا ہے۔
انہوں نے تلنگانہ کے تمام اہل شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی عرضیوں کو بی جے پی کے لیڈروں کو بھیجیں اور 15لاکھ روپئے سے استفادہ کریں جس کا وعدہ وزیراعظم مودی نے کیا تھا۔