کلکتہ 27اپریل (یواین آئی)لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی دوسری ریاستوں میں پھنسے بنگالی ورکروں کو یقین دلاتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بے یار و مدگار نہ سمجھیں،میں ذاتی طور پر بھی آپ کی مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں اور بنگال حکومت ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کوٹا میں پھنسے بنگالی طلبہ کو بنگا ل واپس لانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور جلد ہی بنگالی طلباء کو گھر واپس لانے کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں پھنسے بنگالی شہری اپنے آپ کو بے یا رو مدگار نہ سمجھیں۔ملک کے مختلف ریاستوں میں پھنسے بنگالی شہریوں کی مدد کیلئے بنگا حکومت ہر ممکن مددکرنے کو تیار ہے۔
وزیرا علیٰ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہاں ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہوں اس لئے کوئی بھی خود کو بے یار و مدگا رتصور نہ کرے۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر بھی اس کام کو دیکھ رہی
ہوں اور کوشش کررہی ہوں کہ کس طرح لاک ڈاؤ ن میں پھنسے دوسرے شہریوں کی مدد کی جائے۔حکومت نے اپنے طور پر کوشش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف سیکریٹری راجیو سنہا نے کوئٹہ شہر میں زیر تعلیم 5ہزار بنگالی طلباء کو واپس لانے کے کسی بھی منصوبے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لئے ان طلبا کو واپس لانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے طلباء سے کہا تھا کہ کچھ دن اور وہاں گزاریں۔راجیو سنہا نے کہا کہ ہم نے 300بسوں کا انتظام کیاہے۔جو تین کوٹہ سے تین دنوں میں یہاں آئے گی۔یہ ممکن نہیں ہے کہ راجستھان میں پھنسے بڑی تعداد میں لوگوں کو بنگال واپس لایا جائے۔
آج پڑوسی ریاست آسام کے 390طلبا کوئٹہ سے گوہاٹی پہنچے ہیں اور انہیں قرنطینہ میں بھیجا گا ہے۔اس سے قبل اترپردیش حکومت نے بسیں بھیج کر اپنی ریاست کے طلبا کو گھر تک پہنچا یا ہے۔کوئٹہ ملک بھر میں کوچنگ کیلئے مشہور ہے اور یہاں ملک بھر کے ہزاروں طلبا میڈیکل اور انجینئرنگ کی کوچنگ کیلئے آتے ہیں۔