نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر لوک سبھا میں دو نوجوانوں کے چھلانگ لگانے کے واقعہ کے بعد حکومت نے پورے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔
سی آئی ایس ایف نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اجے کمار کی صدارت میں ایک بورڈ تشکیل دیا ہے تا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کا ایک جامع اور گہرائی سے سروے کیا جا سکے تاکہ سی آئی ایس ایف کے سیکورٹی اور فائر ونگ کی باقاعدہ تعیناتی کی جاسکے۔