شنگھائی، 18 مئی (رائٹر) چینی نائب وزیر اعظم لی ہیے کی قیادت میں امریکی دورے پر جانے والے وفد نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے آج یہ اطلاع دی۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان ساره سینڈرس نے بتایا کہ چینی نائب صدر کے ساتھ ملاقات میں مسٹر ٹرمپ نے چینی وفد کو واضح کر دیا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے تقاضوں اور دیگر پالیسیوں کی بنیاد
پر امریکی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہا ہے اور 150 ارب ڈالر سے زیادہ قیمت کی اشیاء پر درآمد ٹیکس لگایا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر حکام اور چینی وفد نے کل باہمی تجارتی مسائل اور بودھ املاک کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کی ہے۔ اس دوران چین نے بھی اسی طرح کا موقف اپنانے کی دھمکی دی ہے۔
رائٹر۔ م ش ۔ 2050