بیجنگ/16اکتوبر(ایجنسی) چین میں ایک بنک کے اندر چھت سے سانپ کے گرنے اور ملازمین کی دوڑیں لگنے کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے۔
سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سانپ کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی کا عملہ بلایا گیا۔ سانپ کو بنک ملازمین کے ایک گروپ کے درمیان گردے دیکھا جا سکتا ہے۔ سانپ کے گرنے کی یہ وڈیو سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر جنگ کی آگ کی طرح پھیلی۔
برطانوی جریدہ "میٹرو" کے مطابق یہ واقعہ 12 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب بیجنگ میں چین کے کمرشل بنک میں ملازمین اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ
ان پر سانپ آگرا۔ سانپ کے گرنے کا واقعہ بنک کے VIP کمرے میں پیش آیا۔ سانپ دیکھتے ہی ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔
سانپ کی لمبائی تین فٹ اور وزن ساڑھے سات کلو گرام بتایا جاتا ہے۔