واشنگٹن، 8 مئی (یو این آئی) چین کا لانگ مارچ 5 بی ہیوی۔ لفٹ کیریئر راکٹ کا اتوار کے روز بحر الکاہل میں گرنے کا امکان ہے۔ چین کا 21 ٹن وزنی ایک بڑا راکٹ خلاء میں بے قابو ہوگیا ہے اور اب وہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔
امریکی فضائیہ کی تازہ ترین پیش گوئی سے یہ بات سامنے آئی ہیں۔
اسپیس۔ ٹریک ڈاٹ اوآر جی کی جانب سے شائع اندازے کے لحاظ اس خلائی گاڑی کا 9 مئی (اتوار) کو جی ایم ٹی کے مطابق تقریباً دو بجکر 52 منٹ پر زمین کے ماحول میں دوبارہ
داخل ہونے کا امکان ہے۔یہ بحر الکاہل کے جنوبی حصے میں نیوزی لینڈ سے زیادہ دور نہیں ہے۔
قبل ازیں یہ پیش گوئی کی جارہی تھی کہ راکٹ دوسرے مرحلے میں 8 مئی کوجی ایم ٹی وقت کے مطابق ایک بجکر 11 منٹ پر اور 19 بجکر 11 منٹ کے درمیان زمین کے ماحول میں پھر سے داخل ہوگا۔
روس کی روسکوسموس خلائی ایجنسی نے جمعہ کے روز کہا کہ لانگ مارچ 5 بی ہیوی لفٹ لانچ گاڑی کے دوسرے مرحلے میں 9 مئی کو بحر الکاہل میں زمین کی فضا میں داخل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔